بھکر؛ ٹریلر کی ایمبولینس کو ٹکر، 2افراد جاں بحق،5 زخمی

Feb 18, 2024 | 13:07:PM
بھکر؛ ٹریلر کی ایمبولینس کو ٹکر، 2افراد جاں بحق،5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسلم خان)بھکر دریا خان روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق  جبکہ 5  زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھکر دریا خان روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس کو سامنے سے آنے والےٹرالے نے ٹکر ماردی، جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیوحکام  کے مطابق  ایمبولینس مریض کو دریا خان ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر منتقل کر رہی تھی کہ گڈولہ پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والا ٹرالر ڈرائیور کو نیند آگئی اور ٹرالہ بے قابو ہو کر ایمبولینس سے ٹکرا گیا۔

حکام کے  مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا  جبکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے ایمبولینس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ میں تصادم ، 3 مسافر جاںبحق،12 زخمی