مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ میں تصادم ، 3 مسافر جاں بحق،12 زخمی 

Feb 18, 2024 | 12:10:PM
مکران کوسٹل ہائی وے ,مسافر کوچ ,تصادم ، 3 مسافر جاںبحق،12 زخمی ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اوتھل کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے کنڈے واری کے مقام پر مسافر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجےمیں کوچ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جہاں گوادر سے کراچی جانیوالی اور کراچی سے گوادر آنیوالی بسیں ٹکراگئیں۔ حادثے میں کوچ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں:  روس کا یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ

زخمیوں میں مزید تین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل  کر دیا گیا ہے۔