گنگو بائی ان برلن فلم فیسٹیول ، عالیہ بھٹ کے سٹائل پر لوگوں نے کیا کمنٹس کئے۔۔؟

Feb 18, 2022 | 23:50:PM
برلن، فلم ،فیسٹیول ،عالیہ بھٹ، سنجے لیلا ،بھنسالی، شرکت
کیپشن: برلن فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برلن فلم فیسٹیول رواں ماہ  فروری سے شروع ہوا اور اس میلے کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز ہمیں سوشل میڈیا پر مسلسل دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ یہ میلہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ  نے بھی اس فیسٹول میں شرکت کی۔ عالیہ کے ساتھ ان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی بھی نظر آئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے 'برلن فلم فیسٹیول' کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔عالیہ کا 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' سٹائل 'برلن فلم فیسٹیول' میں بھی دیکھنے کو ملا۔عالیہ بھٹ نے سفید ساڑھی اور 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی سٹائل میں 'برلن فلم فیسٹیول' میں محفل کو لوٹ لیا۔ عالیہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔عالیہ بھٹ کے مداح ان کی ان تصویروں پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں اور انہیں 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں۔اس فیسٹول کے دوران عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ میلے میں موجود لوگوں نے بھی عالیہ کا تہہ دل سے استقبال کیا۔ 
 

واضح رہے اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ 25 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔تاہم یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات شکار ہے اور گنگو بائی کے خاندان نے فلم میں گنگوبائی کو طوائف دکھانے پر فیملی کی شہرت خراب ہونے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  ایک ہفتے میں گھی، گوشت، دودھ اور دہی مہنگی،مہنگائی کی شرح18.09 فیصد