ایک ہفتے میں گھی، گوشت، دودھ اور دہی مہنگی،مہنگائی کی شرح18.09 فیصد 

Feb 18, 2022 | 22:44:PM
گوشت، گھی،دودھ , دہی, مہنگی
کیپشن: گوشت، گھی،دودھ اور دہی مہنگی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لئے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا اور ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی اور ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے دال مونگ ، دال ماش ، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دولہا دلہن سمیت خاندان کے لوگ سڑک پر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل