پنجاب میں بارش کے باعث حادثات، 2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق ،25 زخمی

May 12, 2024 | 10:54:AM
پنجاب میں بارش کے باعث حادثات، 2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق ،25 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب بھر  میں آندھی اور بارشوں کے باعث  مختلف حادثات میں  2 بچیوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی  رپورٹ کے مطابق  9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

رپورٹ  کے مطابق  سرگودھا،بھکر،شیخوپورہ،قصور،گجرانوالا،فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی و بارش  کے باعث  11 مکانات متاثر ہوئے 9 چھتیں گرنے شہری زخمی ہوگئے جبکہ حالیہ طوفان اور بارشوں سے 2 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے،چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گر نے سے جاں بحق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بادل جم کے برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔