امریکا: سور کا گردہ لگوانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کرگیا

May 12, 2024 | 13:03:PM
امریکا: سور کا گردہ لگوانے والا شخص 2 ماہ بعد انتقال کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والا 62 سالہ شخص 2 ماہ بعد چل بسا۔

امریکا میں رواں سال مارچ میں پہلی بار زندہ انسان میں سور کا گردہ لگانے کا تجربہ کیا گیا تھا، گردوں کی بیماری کے آخری مرحلے میں پہنچنے والے 62 سالہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ لگایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ رچرڈ سلےمین  کی موت ہفتے کو ہوئی، ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ہسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موت کا ٹرانسپلانٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینا مسافر کو مہنگا پڑگیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میساچیوسٹس جنرل اسپتال میں 4 گھنٹے جاری رہنے والی سرجری 16 مارچ کو کی گئی تھی۔