لاہور:  پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

May 12, 2024 | 11:12:AM
لاہور میں  پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) لاہور میں  پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ کی برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور دستی بم برآمد ہوئے۔

برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مرنے والے تمام افراد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کی مشروط پیشکش

واضح رہے کہ رواں ماہ 2 مئی کو لاہور کے علاقے ٹیکسالی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، مقتول اہلکار کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی جسے دکان پر گولیاں ماری گئی تھیں۔