فوادچودھری کا ٹیکسز سے متعلق کیسز کے التوا پر بیان ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا نوٹس، اجلاس طلب

Feb 18, 2022 | 20:11:PM
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، فوادچودھری، بیان پر نوٹس، فل کورٹ اجلاس، طلب،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے فوادچودھری کے عدالتوں میں ٹیکسز سے متعلق کیسز کے التوا کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا،عدالت نے وزیراطلاعات فوادچودھری، اٹارنی جنرل اورچیئرمین ایف بی آر کو بلا لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کافل کورٹ اجلاس انتہائی قابل تحسین فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کے عدالتوں میں ٹیکسز سے متعلق کیسز کے التوا کا بیان پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر نے نوٹس لے لیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس22 فروری کو ہائیکورٹ میں طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس نے وزیراطلاعات فوادچودھری، اٹارنی جنرل اورچیئرمین ایف بی آر کو بلا لیا۔عدالت نے چیئرمین مسابقتی کمیشن اورچیئرمین اوگرا کو بھی اجلاس میں بلا لیا گیا، رجسٹرار نے ریونیو سے متعلق محکموں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی ۔
دوسری جانب فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کافل کورٹ اجلاس انتہائی قابل تحسین فیصلہ ہے،حکومت اور عدلیہ سمیت تمام ادارے قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے یکسو ہیں ،امید ہے تمام ہائیکورٹس اس ضمن میں موثر اقدامات اٹھائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا مانگا؟ جان کر آپ بھی اداکارہ کو داد دینے پر مجبور ہو جائینگے