انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

Dec 18, 2025 | 20:48:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کی معمولی کمی  ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.26 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.30 روپے پر مستحکم رہا جبکہ   یورو 17 پیسے مہنگاہوکر 331.74 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے سستاہوکر 377.92 روپے کا ہوگیا  ۔

یو اے ای درہم  77.34 روپےاور سعودی ریال 75.39 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: