’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر پریانکاچوپڑابرہم 

Dec 18, 2021 | 10:12:AM
پریانکا نک جونس
کیپشن: پریانکا چوپڑا نک جونس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پریانکا چوپڑا جن کے بارے میں حا ل میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے نک جونس سے طلاق لے لی ہے ۔میڈیا میں کئی روز تک شاہ سرخیوں میں رہنے کے بعد انہوں نے وضاحت کی کہ وہ نک کیساتھ خوش ہیں اور ان کے تعلقات مثبت سمت میںجارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ مشکل میں۔۔۔ پولیس کو کیس درج کرنے کے احکامات جاری
گزشتہ روز ایک صحافی نے پریانکا چوپڑا کو نک جونس کی بیوی کہا تو وہ برا مان گئیں۔پریانکاچوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی نئی فلم’ڈی میٹرکس‘ کے بارے میں لکھتے ہوئے آرٹیکل کے کچھ سکرین شاٹس لے کر شیئر کیے ہیں۔اس آرٹیکل میں انہیں گلوکار نِک جونس کی بیوی کہہ کر پکارا گیا ہے جس پر اداکارہ نے تنقید کی ہے۔انہوں نے یہ سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک کے سب سے مشہور فلم پروڈکشنز میں سے ایک کی تشہیرکر رہی ہیں، اور اب بھی انہیں ’نک جونس کی بیوی‘ کہہ کر پکارا جا رہا ہے‘۔
انہوں مزید لکھا کہ’براہ کرم وضاحت کریں کہ خواتین کے ساتھ اب بھی یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘۔آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ’کیاانہیں اپنے بائیو میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس لنک شامل کرنا چاہیے؟‘۔ 
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کو کس کی یادستانے لگی؟؟