بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ، وکلا اور رشتہ داروں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھیج دی گئی

Aug 18, 2025 | 20:57:PM
 بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ، وکلا اور رشتہ داروں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھیج دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی وکلاء اور فیملی ملاقات کا دن ہے،ملاقات کرنے والے پارٹی وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی خان ، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور پارٹی ترجمان نیاز اللہ نیازی کل ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ نعیم حیدر پنجوتھا ، چودھری ظہیر عباس اور محمد علی بخاری بھی کل ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پارٹی وکلاء  کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آئے گی۔کل ملاقات کرنے والے پارٹی وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا