مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ

Aug 18, 2025 | 13:50:PM
مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر وترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

مریم نواز نے جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز ’یوکو ہاما‘ شہر کا دورہ کیا، انہیں اور ان کے وفد کو یوکو ہاما کے ٹاؤن ہال میں اربن ڈیولپمنٹ پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوکوہاما اور پنجاب میں ماحولیات اور شہروں کو جدید ترقیاتی نظام فراہم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں ’سٹی ٹو سٹی‘ تعاون پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا تعمیراتی معیار جاپان کے برابر لانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور یوکو ہاما میں تعاون کے مختلف امکانات پر غور کیا گیا جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے اور ریلوے اپ گریڈیشن میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جدید ترین جاپانی چیئر لفٹ اور ایئر کیبن منصوبوں کا جائزہ لیا۔