ممبئی میں تباہ کن طوفانی بارش، شہر ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ

Aug 18, 2025 | 13:31:PM
ممبئی میں تباہ کن طوفانی بارش، شہر ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش کے باعث پورا شہر  ڈوب گیا، حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش کے باعث ممبئی میں شہر کی اہم سڑکیں اور بازار زیرآب آگئے،لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث شہرمیں تمام سکول بند کردیئے گئے، ممبئی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔