لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی

Aug 18, 2025 | 12:22:PM
لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے۔
 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق رپورٹ سابقہ تاریخ پیشی پر جمع کروا دی گئی ہے،عالیہ حمزہ کے وکیل نے رپورٹ کی کاپیاں وصول کیں،پولیس رپورٹ کے خلاف  عالیہ حمزہ کے خلاف پنجاب میں 21 مقدمات درج جن میں لاہورمیں 3، قصورمیں 7، گوجرانوالہ میں 1، راولپنڈی  میں 4، میانوالی میں 2اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج  ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نجی حج کوٹہ: وزارتِ مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری
پولیس رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن میں عالیہ حمزہ کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ،وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف وفاقی سطح پربھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔