نجی حج کوٹہ: وزارتِ مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری

Aug 18, 2025 | 11:27:AM
نجی حج کوٹہ: وزارتِ مذہبی امور سمیت فریقین کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نجی حج کوٹہ کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،درخواست گزارکے وکلاء کے مطابق حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذریعے کوٹہ کی تقسیم غیر قانونی ہے، سال 2025 میں حج سے رہ جانے والے حاجیوں کو 2026 میں ترجیح دی جائے۔
 درخواست گزاروںکے وکلاءنے استدعاکی کہ نجی حج کوٹہ 50 فیصد پر بحال کیا جائے،حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو انتظامی امور سے الگ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں ختم ،چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق وفاقی حکومت حج و عمرہ ریگولیشنز ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی کررہی ہے، عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء شیخ خضر رشید اور شاہینہ شہاب عدالت پیش ہوئے۔