موسم کے تیور تبدیل،محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا

Aug 18, 2023 | 20:50:PM
موسم کے تیور تبدیل،محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات  کے مطابق  شمال مشرقی پنجاب،خطۂ  پوٹھوہار ،بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان  ہے، جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر،سوات،  ایبٹ آباد ،  کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بعض مقا مات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،لاہور ،سیالکوٹ،نارووال،راولپنڈی،چکوال،مری  اورگلیات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

رپورٹ کے مطابق  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی  ہے،جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔