ملائیشیا میں مسافر  طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

Aug 18, 2023 | 10:21:AM
ملائیشیا میں خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 8 مسافر سمیت ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملائیشیا میں خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 8 مسافر وں سمیت ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390  طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور جا رہا تھا، طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔

 گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرا۔

سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کیلئے کلیئرنس دی گئی تھی۔

ایوی ایشن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایلیٹ یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد گرفتار

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اڑتے دیکھا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک سے جا ٹکرایا۔