فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس کی ویڈیو وائرل 

Aug 18, 2022 | 23:48:PM
فن لینڈ کی وزیر اعظم ، ثنا میرین
کیپشن: فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرین کی شراب پی کر ڈانس کی ویڈیو لیک ہوگئی ۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ویڈیو میں وزیراعظم کو فن لینڈ کی بعض معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس اور گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے اور ان کا ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔اپوزیشن پارٹی کی لیڈر رِیکا پرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خود ہی ڈرگ ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ ثنا مرین نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں منشیات کے زیر نہیں میں نے تو وہاں صرف شراب پی تھی اور پارٹی کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا