آئی فون14 کب لانچ ہوگا؟ ایپل نےبڑاعلان کردیا

Aug 18, 2022 | 12:48:PM
آئی فون14
کیپشن: آئی فون14
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘ رواں سال 7ستمبرکو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایپل 7 ستمبر کو ایک لانچ ایونٹ میں آئی فون 14 کی نقاب کشائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی۔نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائزکے ڈسپلے کے ساتھ ایک  پروآئی فون لانچ کرے گی۔   

کمپنی آئی فون 14 پرولائن کے لیے بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایپل فرنٹ فیسنگ کیمرے کے کٹ آؤٹ کی جگہ لے گاجسے نوچ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز کے لیے گولی کی شکل کا سوراخ اور کیمرے کے لیے ہول پنچ سائز کی جگہ ہوگی۔ اس سے صارفین کو قدرے بڑی سکرین ملے گی۔ کمپنی آئی فون 14 پرو میں تیز رفتار چپ بھی شامل کررہی ہے۔دریں اثنا ایپل باقاعدہ آئی فون 14 ماڈلز میں آئی فون 13 سے اے 15 چپ برقرار رکھے گی۔

آئی فون 14 پرو میں سب سے اہم تبدیلیاں کیمرا سسٹم میں ہوں گی، جو صارفین کو قدرے بڑا نظر آئے گا۔ پرو ماڈلز کو 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو سینسرزکے ساتھ 48 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ملے گا۔ ایپل ویڈیو ریکارڈنگ اور بیٹری کی میعاد میں بہتری کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔