وزیراعظم سعودی عرب، قطر ، ترکیہ کے سہ ملکی دورہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہءِ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے انطالیہ، ترکیہ سے لاہور پہنچ گئے۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک (Ambassador Tolga (Bermek ،سفیر نیلوفر کیگسیز ( Nilufer Kaygisiz) ،ممبر ترکیہ پارلیمنٹ برہان قایاترک (Burhan Kayaturk) اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
وزیرِ اعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں پر مشتمل تھا، وزیرِ اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں، اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا