ملک میں پانی کی صورتحال ؛انڈس ریورسسٹم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی

Apr 18, 2026 | 16:50:PM
ملک میں پانی کی صورتحال ؛انڈس ریورسسٹم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے ملک میں پانی کی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دریاؤں میں آج پانی کا اخراج آمد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ڈیموں میں مجموعی ذخیرہ تین اعشاریہ نو تین چھ ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کےمطابق آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد بانوے ہزار دو سو کیوسک رہی جبکہ اخراج پچانوے ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا ڈیم میں ایک اعشاریہ پانچ سات،منگلا میں دو اعشاریہ ایک ایک اور چشمہ بیراج میں اعشاریہ دو چار ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے، صوبوں کو پانی کی یومیہ فراہمی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش؛پاکستانی پرچم بردار جہاز خیرپور پھنس گیا
ارسا کےمطابق سندھ کو سب سے زیادہ پچاس ہزار کیوسک جبکہ پنجاب کو 44 ہزار 7 سو کیوسک پانی مل رہا ہے، خیبر پختونخوا کو دو ہزار تین سو جبکہ بلوچستان کو پانچ سو کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔