لاہور: نامعلوم شخص نے کار سوار پر تیزاب پھینک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں نامعلوم شخص نے کار سوار پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر نامعلوم شخص نے یعقوب نامی کار سوار پر تیزاب پھینکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق تیزاب سے شہری یعقوب کی گردن جھلس گئی۔