کراچی سے پہلی حج پرواز 160عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

Apr 18, 2026 | 08:42:AM
کراچی سے پہلی حج پرواز 160عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری ،ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی سے نجی ایئر لائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ  سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا اور مبارک باد دی۔

اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ 

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی کرے گی۔

مزید پڑھیں:گوہر اعجاز نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو حکومتی بد انتظامی قرار دے دیا