گوہر اعجاز نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو حکومتی بد انتظامی قرار دے دیا 

Apr 17, 2026 | 19:13:PM
گوہر اعجاز نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو حکومتی بد انتظامی قرار دے دیا 
کیپشن: گوہر اعجاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو حکومتی بد انتظامی قرار دے دیا ۔

گوہر اعجاز کاکہناتھا کہ بجلی کا بحران بد انتظامی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے،صنعتوں کو 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو 7 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے  ،بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود لوڈ شیدنگ حیران کن ہے ۔

سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ابھی تو موسم گرما کا آغاز ہوا ہے،موسم گرما کے آغاز پر ہی بجلی کا شارٹ فال 4090 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے، جون سے اگست کے دوران بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ،ان کاکہناتھا کہ 46 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ،پیک آورز میں بجلی کی طلب 20 ہزار 520 میگا واٹ ہے ، بجلی کی پیداوار 13ہزار 958 میگا واٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

گوہر اعجاز نے کہاکہ جون سے اگست کے دوران بجلی کی ڈیمانڈ 30 ہزار سے 33 ہزار میگا واٹ تک پہنچ سکتی ہے ،اگر حکومت آج بجلی کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہی تو جون تا اگست کیسے ہوگی ؟ ان کاکہناتھا کہ بجلی بحران پاور سیکٹر کی بد انتظامی اور ناکامی ہے ،پن بجلی کا سستا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بند پڑا ہوا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی ناقص تقسیم کے باعث گیس پاور پلانٹس کو استعمال نہیں کیا جا رہا ،  رات کے اوقات میں ڈیمانڈ بڑھنے سے سولر بجلی کی سپلائی رک جاتی ہے ،ان کاکہناتھا کہ بجلی کا ترسیلی نظام مطلوبہ علاقوں تک بجلی پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ،عوام 46 ہزار میگاواٹ بجلی کے کیپسٹی  چارجز ادا کر رہے ہیں،کیپسٹی چارجز ادائیگی کے باوجود عوام کو بجلی نہیں مل پا رہی ،انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے ،سوال یہ ہے کہ لوڈ منیجمنٹ کون اور کیسے کر رہا ہے ؟ 

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ رنگ لے آیا، ایران کا بڑا اعلان!