عامر لیاقت نےعمران خان کو بڑامشورہ دیدیا 

Apr 18, 2022 | 14:28:PM
عامر لیاقت ، عمران خان کو مشورہ
کیپشن: عامر لیات کی عمران خان سے ملاقات کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرئیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب ہوکر مشورہ دیاکہ عمران خان صاحب کیاآپ نے بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میں ) چھوٹے ہیں، تم پچھترویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔


عامر لیاقت نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرئیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔
یہ بھی پڑھیں:دوست مزار ی پر حملہ کس نے کیا ؟؟پولیس نے ملزموں کی شناخت کرلی