شہباز شریف کی ضمانت  پر اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب

Apr 18, 2021 | 11:33:AM
 شہباز شریف کی ضمانت  پر اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(‎24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے ، باضابط اعلان اور ٹی وی پر چل جانے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے ۔

‎ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکمنامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے ‎۔چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے۔ ‎ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا ‎یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے ۔‎چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے ‎لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے ‎۔امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا، ‎ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے گا اور شہباز شریف  ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی رہائی کا فیصلہ معمہ بن گیا۔۔