سی ٹی ڈی کا خیبر افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Sep 17, 2022 | 11:43:AM
سی ٹی ڈی کا خیبر افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ضلع خیبر میں داخل ہو کر بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزموں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جوانوں نے حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی کارروائی کی۔

سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں ملیں۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشتگرد کی پہچان کی جارہی ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 12 میگزین، 2 ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں کارتوس برآمد کرلیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش خراسان سے ہے جبکہ دو سے تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اغواء برائے تاوان میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف