اغواء برائے تاوان میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

Sep 16, 2022 | 10:17:AM
اغواء برائے تاوان میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواء میں پولیس اہلکاروں کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخواء میں قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کرنے لگے۔ تھانہ ایس ایچ او باڑہ سمیت سی ٹی ڈی کے اہلکار شہری کےاغواء برائے تاوان میں ملوث نکلے۔

یہ بھی پڑھیے: مشتعل شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کے مطابق وردی میں ملوث پولیس اہلکاروں نے شہری کو اغواء کرکے چار کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران خیبرپختونخواء پولیس نے 25 اہلکاروں کو موبائل اسنیچنگ، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط اور منشیات کی سمگلنگ میں بھی گرفتار کیا ہے۔