خواجہ آصف نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دے دیا

Sep 17, 2022 | 11:33:AM
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی
کیپشن: وفاقی وزیر خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف ریلیز روکنے کی کوشش کی، دنیا کو کہا پاکستان کی امداد نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیشنل سکیورٹی پر حملہ آور ہو رہا ہے، یہ شخص اقتدار کے لیے پاکستان کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم نے نیا معافی نامہ داخل کرادیا

لیگی رہنما نے کہا کہ جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔ دنیا ہماری مدد کے لیے تیار ہے، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے سی پیک پہلے جیسی رفتار سے شروع ہوگا، چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، آزمائش کے وقت ہمیں اپنے ہمسائیہ ممالک اور اقوام عالم کی ضرورت ہے، وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے۔