حیدر آباد میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد

Oct 17, 2025 | 15:32:PM
حیدر آباد میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

تمام عوامی مقامات، دفاتر، تعلیمی اداروں، oسپتالوں، ریستورانوں، بازاروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر تمباکو نوشی مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری و نجی ادارے اپنی عمارتوں کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر ’نو اسموکنگ‘ کے بورڈز نصب کریں۔

تمام نامزد تمباکو نوشی کے مقامات کو ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی سے پاک ماحول کے قیام میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے.