سونا کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ،فی تولہ قیمت میں 14ہزار100 کا اضافہ

Oct 17, 2025 | 12:27:PM
سونا کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ،فی تولہ قیمت میں 14ہزار100 کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ،فی تولہ سونا ایک دن میں 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک دن میں 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہو نے سے فی تولہ سوناکی قیمت پہلی بار 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا بھی ایک ہی دن میں 12 ہزار 89 روپے مہنگا ہوا،دس گرام سونا پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی بلند سطح پر قائم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 141 ڈالر مہنگاہوکر 4358 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 167 روپے اضافے سے 5504 روپے کی بلند سطح  پرقائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی‘‘،سولرصارفین کیلئےپریشان کن خبر