5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی خودمختاری کا بھانڈا بے نقاب،مودی سرکارنے سرنڈر کر دیا
علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئیں ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی۔