بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے 80 کروڑ کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔
یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا۔
اس اقدام سے ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں جائیداد سے متعلق تمام معمول کی قانونی کارروائیاں بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین ان فٹ، بھارت کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
ابھی تک ویرات کوہلی یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز میں قانونی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل، بھارتی کرکٹ ٹیم کی غیر مستحکم کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ بور ڈ(بی سی سی آئی )کو ٹیم میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی یاد آنے لگی ہے ۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی واضح محسوس کی جارہی ہے۔