آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین ان فٹ، بھارت کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

Oct 17, 2025 | 09:14:AM
آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین ان فٹ، بھارت کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کون سی 20 ٹیمیں کھیلیں گی ؟نام سامنے آگئے