کتے نے مالک کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی

Oct 17, 2022 | 15:47:PM
کتے نے مالک کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی
کیپشن: نمک حلالی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کتے کی وفاداری کی لوگ مثال دیتے ہیں ،کتا اپنے مالک کی نمک حلالی کرتا ہے،جان دینے پر آئے تو روٹی کے دیے گئے چند نوالوں  کا قرض اتار دیتا ہے۔

تامل ناڈو کے شہر  پدوکوتیا میں پالتو کتے اپنےنے مالک کی جان بچاتے ہوئےاپنی جان قربان کردی۔ جے پال نامی کسان کے گھر میں سانپ گھس آیا تو اس کے پالتو کتے نے اس پر حملہ کر کے اسے ماڑ ڈالا مگر دوران لڑائی  کتا زخمی  ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جے پال  کا  کہنا تھا کہ اس نے کتے کو دس سال پالا اور وہ ان کے خاندان کا حصہ تھا۔ ہم اس کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ 

ضرور پڑھیں : تاریخ کی انوکھی سرجری، دوران آپریشن مریض کیا کرتا رہا؟ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے