پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Oct 17, 2022 | 15:22:PM
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے قومی سٹریٹ چلڈرن ٹیم کا اسلام اباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی طفیل شنواری ورلڈ سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قومی ٹیم نے کواٹر فائنل میں تنزانیہ جبکہ سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، چیئرمین مسلم ہینڈز سید لخت الحسنین، میاں عمر فاروق اور مسلم ہینڈز کنٹری آفس کی ٹیم بھی موجود تھی۔