کیامیٹرک میں ڈی' اور 'ای' گریڈ والے طلبا سرکا ری کالجز میں دا خل ہوسکیں گے ۔۔اہم خبر

Oct 17, 2021 | 19:38:PM
ڈی، ای، گریڈ، والے طلبا کیلئے اہم خبر
کیپشن: ڈی، ای گریڈ والے طلبا کیلئے اہم خبر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور تعلیمی بورڈ نے گزشتہ روز میٹر ک کے نتائج کا اعلان کیا، امتحان میں 2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا،۔۔ ایک لاکھ 25 ہزار 226 طلباء ڈی اور ای گریڈ میں پاس ہوئے ۔ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب طلباء کا تناسب 43.38 فیصد رہا، ان طلبہ کو سرکاری کالج میں داخلہ نہیں ملے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

اب چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ فیل طلبہ کے لئے سپیشل امتحان11 دسمبرسےلیاجائےگا ، سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ میٹرک میں گریڈ ' ڈی' اور 'ای' کے ساتھ پاس ہونےوالے طلبہ کا تناسب سب سے زیادہ ہے،میٹرک میں 65 ہزار 875 طلباء نے ڈی گریڈ جبکہ 59 ہزار 351 طلباء ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔یہ طلبا سر کا ری کا لجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر اور میٹرک کے طلبا کیلئے انتہائی اہم خبر