بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے

Nov 17, 2025 | 23:36:PM
بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب نو بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3  اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔

کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت، مختلف مقامات پر دستی بم پھٹنے کےواقعات