شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت، مختلف مقامات پر دستی بم پھٹنے کےواقعات

Nov 17, 2025 | 23:17:PM
 شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت، مختلف مقامات پر دستی بم پھٹنے کےواقعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا)بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کو جولائی کی بغاوت کے دوران کئے گئے انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد مختلف مقامات پر دستی بم پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور مسافر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
24  نیوز کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کو جولائی کی بغاوت کے دوران کیے گئے انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔ اور بنگلہ دیش کے سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) چودھری عبداللہ المامون کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پیر کی سہ پہر فیصلہ سنائے جانے کے بعد سے بنگلہ دیش میں مختلف مقامات پر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے، اور گرامین بینک سمیت مختلف اداروں میں دستی بم پھٹے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف مقامات پر گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ کی مرکزی سڑک پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی وزارت ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن کے گھر کے سامنے دو سمیت مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بوگرہ اور غازی پور میں گرامین بینک کے دفاتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ فینی میں جولائی کی یادگار کو آگ لگا دی گئی۔ شام کے وقت کالعدم عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بنگلہ دیش میں مختلف شاہراہوں کو چار گھنٹے تک بلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اوچ شریف: موٹر وے ایم 5پر حادثہ، بس ڈرائیور کی نیند کرتے ویڈیو سامنے آگئی