بلاول بھٹو زرداری کی یورپی پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)بلاول بھٹو زرداری کی برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات،بلاول بھٹو زرداری اور ڈائیلاگ پاکستان کے تحت عالمی کاروباری و پارلیمانی رہنماؤں کے وفد کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے، ہم اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، پاکستان انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک چاہتا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت، اسٹارٹ اپ کلچر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ابھرتی صلاحیت کو مدنظر رکھنا چاہئیے، ڈیجیٹل سیکیورٹی کے میدانوں میں تعاون انتہائی ضروری ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور عالمی کاروباری و پارلیمانی رہنماؤں کے وفد کے درمیان جدید میڈیا، آن لائن سیفٹی پر بھی گفتگو ہوئی،ہائبرڈ وارفیئر اور ڈس انفارمیشن سے نمٹنے کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔عالمی کاروباری و پارلیمانی رہنماؤں کے وفد کی پاکستان کے میڈیا اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی استعداد بڑھانے کے راستوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور عالمی کاروباری و پارلیمانی وفد کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کی معاشی شرکت، اور سماجی شمولیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
عالمی کاروباری اور پارلیمانی وفد کے اراکین کا پاکستان کی جانب سے خطے میں عسکری، سفارتی اور معاشی مثبت پیشرفت کے نتیجے میں دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے کا اعتراف کیا گیا۔ملاقات میں سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ اور بورڈ ممبر آن زیرو علی جے صدیقی اور بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران ایچ شیخ ،جے ایس بینک کے پراڈکٹ ہیڈ نینہ شیخ اور برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن، چیئر یوکے میری ٹائم اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی اور چیئر کنگز کالج لندن سائمن اسٹیونز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں ناروے کی رکن پارلیمنٹ اور فارن افیئرز و ڈیفنس کمیٹی کے نائب چیئرمین ہمانشو گلاتی اور آسٹریا کے رکن پارلیمنٹ اور ڈرا سلوشنز کے بانی ویٹ ڈینگلز بھی موجود تھے۔ گوگل کے ادارے Jigsaw کی چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسمین گرین اور مائکروسافٹ ٹرننگ کے گروپ پروگرام منیجر ایلی الوی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں پورٹیج وینچر کے جنرل پارٹنر اسٹیفنی چو، ریڈل انکارپوریشن کے بانی اور سی ای او ایگورژادانوف اور وی سی اسٹوڈیو اٹامک کی ایڈوائزر رزا منیر موجود تھے۔اسٹیلتھ ڈیفنس ٹیک اسٹارٹ اپ کے سی ای او مائیکل ویگانڈ اور شامی مہاجرین کے حوالے سے نمائندہ تنظیم ملٹی فیتھ الائنس کی سی ای او شادی مارٹینی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں سالٹ واٹر کے پارٹنر اور صدر تھامس میکلیوڈ، ایجوکیشن سپرہائے وے کے بانی اور سی ای او ایون ماروویل اور جینسن گروپ کے بانی اور سی ای او اسٹیون وین بھی موجود تھے۔معروف امریکی صحافی اور ایس ایم یو ٹاور سینٹر کے سینئر فیلو لی کولم، اسٹینفورڈ میں ایڈجَنکٹ لیکچرر اور لیڈرشپ کوچ ڈائنا چیپمین اور ڈیوک یونی ورسٹی میں پروفیسر اور مصنفہ کیت بولر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ اس کےعلاوپملاقات میں فنانشل صحافی ایڈون ڈورسی، آسٹریا میں جنرل پریکٹشنز ڈاکٹر ماریا کلیپسو ریف-پرول اور آسٹریا پاکستان سوسائٹی کی نائب صدر ماریا میٹر مائر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اوچ شریف: موٹر وے ایم 5پر حادثہ، بس ڈرائیور کی نیند کرتے ویڈیو سامنے آگئی