ننھی بچی کی معصومانہ حرکت نے ڈکیتی ناکام بنا دی

Nov 17, 2025 | 22:34:PM
ننھی بچی کی معصومانہ حرکت نے ڈکیتی ناکام بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کراچی میں ایک دکان کے اندر ننھی بچی کی بے خوف اور معصومانہ حرکت نے ایک ممکنہ ڈکیتی کو حیران کن طور پر روک دیا،معصوم بیٹی کے عمل نے باپ کو ڈاکوؤں سے لٹنے سے بچا لیا، بیٹی کے اس عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان پر بیٹھے ایک شخص کو لوٹنے آتا ہے اور اس پر تشدد کرتا ہے، ڈاکو کے ڈر سے شخص ایک جیب سے موبائل نکالتا ہے اور دوسری جیب سے پیسے نکال کر رکھتا دیتا

یہ دیکھتے ہوئے اس کے برابر میں بیٹھی بچی اپنے ہاتھ میں تھاما لالی پاپ بھی ڈاکو کو پیش کر دیتی ہے جسے دیکھ کر ڈاکو موبائل اور پیسے واپس کرتا ہے اور بچی کو پیار کر کے ساتھی کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

بچی کی اس غیر متوقع اور معصومانہ پیشکش نے چور کو رکنے پر مجبور کر دیا، چند لمحے بعد چور نے تمام چوری شدہ اشیاء واپس رکھ دیں اور دکان سے خاموشی سے نکل گیا، واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور شہریوں نے اسے انسانیت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

شہریوں نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعے پر حیرت اور خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ بچوں کی معصومیت بڑے سے بڑے دل کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات نایاب ہوتے ہیں لیکن یہ انسانیت کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتے ہیں,انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کو ہمیشہ محفوظ جگہوں پر رکھیں تاہم یہ بھی تسلیم کیا کہ اس بچی کی ہمت اور سادگی نے صورتحال کو ایک حیران کن سمت میں موڑ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری