اراضی منتقلی کیس،فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فوادچودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اراضی منتقلی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں ۔
سماعت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج خاور رشید نے کی ،طلبی کے باوجود بار بار عدم پیشی پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا۔
علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف اسلام آبادکے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سزائے موت کے فیصلے پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا رد عمل بھی آ گیا