ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Nov 17, 2025 | 12:43:PM
 ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں ہلکے بادل،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔

 بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار انتہائی آسان

آزاد کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور صبح و رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔