بدتمیز کون، سابق اداکارہ جیا بچن یا فوٹو گرافر، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے پاپارازی کو ڈانٹ پلادی۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں فوٹوگرافرز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیا بچن جارہی ہوتی ہیں کہ آواز آتی ہے 'بائے میم' جس پر سینئر اداکارہ رکتی ہیں۔
وہ فوٹوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں 'آپ لوگ تصویر لیں، بدتمیزی مت کریں۔
???? REPORTER : Bye Madam !!
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) November 16, 2025
JAYA BACHCHAN : "Don't misbehave. Keep your mouth shut, take photos and just don't speak" ????
What's wrong with her?pic.twitter.com/PvRQ17IDs4
جیا بچن نے مزید کہا چپ رہو، منہ بند رکھو اور ختم، اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔
بھارتی سیاستدان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
جس پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔