خیبر پختونخوا میں سنگین جرائم کے اعداو شمار جاری ،1 سال میں 3200 افراد قتل

Nov 17, 2025 | 10:47:AM
خیبر پختونخوا میں سنگین جرائم کے اعداو شمار جاری ،1 سال میں 3200 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔

اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 دوسری جانب چوری، گاڑی چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 2024 میں 10 ماہ کے دوران چوری کے 1,321 اور گاڑی چوری کے 1,073 واقعات رپورٹ ہوئے.

مزید پڑھیں:امریکی فوج کا ایک اورمنشیات بردار کشتی پر حملہ،3 ہلاک

 2025 میں چوری کے واقعات 1,173 اور گاڑی چوری کے 958 رہ گئے۔

ڈکیتی کے واقعات بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوئے، 2024 میں 586 اور 2025 میں 573 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سی پی او پشاور نے بتایا کہ قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

 پشاور پولیس عوام سے بھی اپیل کر رہی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔