امریکی فوج کا ایک اورمنشیات بردار کشتی پر حملہ،3 ہلاک

Nov 17, 2025 | 10:17:AM
امریکی فوج کا ایک اورمنشیات بردار کشتی پر حملہ،3 ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ نے مشتبہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر مشرقی بحرالکاہل میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی ۔

  کشتی معروف سمگلنگ روٹ پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی، بیان کے مطابق کشتی کو جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن سپیئر نے نشانہ بنایا۔

یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21واں حملہ ہے۔

مزید پڑھیں:روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ

 پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

ان حملوں کی قانونی حیثیت پر امریکی کانگریس کے ارکان، انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی اتحادی ممالک نے سوالات اٹھائے ہیں۔

 تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔

 محکمہ انصاف کی قانونی رائے کے مطابق ان کارروائیوں میں شامل فوجی اہلکاروں کو بھی قانونی استثنیٰ حاصل ہے۔