وفاقی آئینی عدالت کے مزیددو ججز نے حلف اٹھا لیا

Nov 17, 2025 | 10:15:AM
وفاقی آئینی عدالت کے مزیددو ججز نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: وفاقی آئینی عدالت کے دوججز حلف اٹھارہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )وفاقی آئینی عدالت کے دو مزید ججز  جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نےحلف اٹھا لیا۔

  وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا,وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی.
جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سب سے پہلے ایوان صدر میں حلف اٹھایا تھا،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمان میں مسافروں کے لئے وائی فائی 7 کی سہولت
چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر ،جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔