شو بازی کےدوران گولی چلنے سے گرل فرینڈ جان کی بازی ہاری،ملزم کا اعتراف جرم

Nov 17, 2021 | 08:03:AM
شو بازی، کے دوران، گولی چلی،ملزم کا اعتراف جرم
کیپشن: شو بازی کے دوران گولی چلی،ملزم کا اعتراف جرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہربنس پورہ میں المنا ک واقعہ کا ڈراپ سین سامنے آگیا، نوجوان کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے 19 سالہ لڑکی جان کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق طاہر  گرل فرینڈ بسمہ کے ہمراہ اپنے دوست کے گھر گئے جہاں انہوں نے شیشہ پینا شروع کردیا،اس دوران طاہر نے اپنی محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے پستول نکال لیا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس سے بسمہ موقع پر ہی چل بسی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مذاق میں لڑکی کو خوش کرنے کے لیے پستول نکالا کہ اس دوران گولی چل گئی۔