پیٹرول مہنگا ہونے سے کونسی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟حیران کن انکشاف

May 17, 2026 | 19:09:PM
پیٹرول مہنگا ہونے سے کونسی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟حیران کن انکشاف
کیپشن: پیٹرول مہنگا ہونے سے کونسی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟حیران کن انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا بھی مہنگی ہوگئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مارکیٹ میں گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دالیں، مسالے، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست گھریلو بجٹ پر پڑ رہے ہیں اور ایک عام خاندان پر ماہانہ 11 ہزار سے 18 ہزار روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ چکا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ضروری اشیائے زندگی کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان