جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے زمان پارک میں چھپے ہیں،عامر میر 

آئندہ کوئی دہشت گردی کرے گا تو پولیس کی جانب سے اسلحہ کا استعمال کیا جائے گا: نگران وزیر اطلاعات پنجاب

May 17, 2023 | 16:03:PM
جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے زمان پارک میں چھپے ہیں،عامر میر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر  نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی غیرریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی 24 گھنٹے میں دہشتگردوں کو پولیس کے حوالے کردے، آئندہ کوئی دہشت گردی کرے گا تو پولیس کی جانب سے اسلحہ کا استعمال کیا جائے گا، اب تک 3400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر میر نے لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ  تحریک انصاف غیر ریاستی جماعت کا روپ دھار چکی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ویڈیو میں دھمکی دی تھی، عمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، عمران خان نے اب اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دیدی، پاکستان میں سالہا سال سے سیاسی رہنماء جیلیں کاٹتے رہے ہیں۔

 نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر   کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا کہ ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہے، لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا، حکومت نے حملہ آوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما ساتھ چھوڑنے لگے